Sunday, January 12, 2014

اردولسانیات:لسانیات کیا هے؟

ساینسی طریقے سے زبان کا مطالعه لسانیات کهلاتا هے.
لسانیات کی رو سے زبان کی تعریف:
زبان خوداختیاری اور روایتی صوتی علامتوں کا وه نظام هے جسے انسان معاشرے میں اپنے خیالات کے اظهار کے لیے استعمال کرتا هے.زبان آوازوں کا مجموعه اور ترتیب هے.
لسانیات میں اشاروں اور تحریر کے مقابلے میں زبانی کلمات کو زیاده اهمیت دی جاتی هے کیونکه:
** انسانی تهزیب و تمدن کے ارتقاء میں زبان کا بولنا اول اور تحریر کا استعمال بعد میں شروع هوا.
** بچه پیدایش کے بعد بولنا پهلے شروع کرتا هے اور لکھنا بعد میں سیکھتا هے.
** بهت سی چیزیں زبانی گفتگو میں شامل هوتی هیں لیکن تحریر سے ان کا اظهار نهیں هو سکتا.
زبان کی دوسری خاصیت اس کا خوداختیاری هونا هے.زبان میں شامل آوازوں کے سلسلے سے جواشکال بنتی هیں ان میں اور ان کے معنی میں کویی فطری تعلق نهیں هوتا کیونکه اگر ان میں کویی ایسا تعلق هوتا تو دنیا میں بولی جانے والی تمام زبانیں ایک جیسی هوتیں.آوازوں کی ترتیب اور ان کے معنوں میں جو تعلق موجود هے وه هر زبان میں رواجی هے.ایک هی زبان بولنے والے افراد آپس میں ایک غیر تحریری معاهده رکھتے هیں که فلاں لفظ سے فلاں معنی سمجھے جاییں گے.
لسانیات میں صرف انسانی زبان پر بحث کی جاتی هے اس کے علاوه کسی دوسرے نظام کا مطالعه نهیں کیا جاتا.
انسانی زبان کی دو خصوصیات هیں جو اسے دوسرے نظاموں سے ممتاز کرتی هے
١: انسانی زبان کی ساخت میں دوھرا پن موجود هے مراد یه که اس کی دو سطحیں هیں، پهلی سطح بامعنی اکاییوں کی سطح اور دوسری سطح آوازوں کی هے.
٢: انسان زبان کی پیداوار دوسری نمایاں خاصیت هے یعنی انسان کے لیے ممکن هے که وه بے شمار جملے ادا کر سکے.

No comments:

Post a Comment